16 جولائی، 2018، 6:23 PM

نواز شریف کی جیل میں سانپ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی

نواز شریف کی جیل میں سانپ کو دیکھ کر  چیخ نکل گئی

پاکستان کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزا یافتہ سابق وزير اعظم نواز شریف سناپ کو دیکھ کر چیخ اٹھے ان کی طبیعتخراب ہوگئی اور دوسرے افراد نے سانپ کو بھگا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روزنامہ خبریں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزا یافتہ سابق وزير اعظم نواز شریف  سناپ کو دیکھ کر چیخ اٹھے ان کی طبیعت خراب ہوگئی جبکہ دوسرے افراد نے سانپ کو بھگا دیا۔ روزنامہ خبریں نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اچانک میاں نواز شریف کےکمرے  سے سانپ نکل آیا جس کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیکھا اور ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا، انہوں نے شورمچایا تو دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگا دیا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔ جیل کے ذرائع کے مطابق سانپ کی لمبائی 3فٹ سے زائد تھی۔ بعد ازا ں جیل کے ڈاکٹر نے نواز شریف کو چیک کیا وہ نارمل تندرست تھے۔

News Code 1882285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha