13 جولائی، 2018، 3:22 PM

پشاور سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

پشاور سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بورڈ بازار سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے 5 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے بورڈ بازار سے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے 5 وہابی  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد وں کو بورڈ بازار سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں جبیب اللہ ولد جنت گل سکنہ ریگی للمہ، شوکت ولد اقبال سکنہ جمرود، شمس الرحمان ولد ایوب سکنہ جہانگیر آباد، احمد ولد شمس الرحمان سکنہ جہانگیر آباد اور نورزیب ولد اورنگزیب سکنہ جمرود شامل ہیں۔پانچوں دہشت کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے اور لوگوں کو داعش میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔ پاکستان میں وہابیت سے منسلک تمام ادارے اور مدارس وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1882189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha