مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 21افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ تحریک طالبان پاکستان کےعبدالکریم نے گزشتہ رات فدائی حملہ کیا،جس میں وہ بھی مارا گیا۔ ترجمان نے آئندہ بھی عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور عوام کوخبردار کیا ہے کہ اے این پی کے دفاتر اور ان کے لوگوں سے دور رہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2012ءمیں ہارون بلور کے والد اور سابق صوبائی وزیربشیراحمد بلور کو بھی طالبان دہشت گردوں نےایک خودکش حملے میں ہلاک کیا تھا۔
پاکستان کے شہر پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور ہارون بلور سمیت 21افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے ۔
News ID 1882130
آپ کا تبصرہ