مہر خبررساں ایجنسی نے فٹبال فیڈریشن کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے فٹبال فیڈریشن کے ساتھ رابطہ کرکے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام پہنچایا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روس میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے گذشتہ رات میچ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی فٹبال ٹیم نے کل رات کے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے محبت آمیز پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم عالمی سطح پر ایران کی سربلندی اور ایرانی عوام کے دلوں کو شاد کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ