20 جون، 2018، 9:41 PM

پاکستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

پاکستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

پاکستان میں مانسہرہ کے علاقے بیلہ سچہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  مانسہرہ کے علاقے بیلہ سچہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں مرے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےجن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق حادثے میں5افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ بیلہ سچہ کے قریب گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی مرنے والوں میں 6خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1881563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha