20 جون، 2018، 10:18 AM

پاکستان میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت تیرا میل میں آپریشن کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت تیرا میل میں آپریشن کے دوران 4 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہابی  دہشت گروں کے خلاف ہونے والا آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس بکتر بند کے قریب پہنچ کر دھماکے سے اڑا لیا، تاہم دھماکے کے نتیجےمیں کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 4اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1881538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha