16 جون، 2018، 11:09 AM

روس میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے دی

روس میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018ء روس میں جاری ہے ،ایونٹ کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے کر اپنی جیت کا آغاز کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018ء روس میں جاری ہے ،ایونٹ کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے کر اپنی جیت کا آغاز کردیا ۔

ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھر پور حملے کیے،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں۔

میچ کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے کے ہوزے گیمینز نے  گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار رہی۔

مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصری ٹیم 1990 کے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جب کہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006 میں مقابلہ  ہوا جس میں یوروگوئے نے مصر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل دیگر دو ٹیموں روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس کے نام رہا جس نے مہمان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

News Code 1881444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha