مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کےہمراہ بیان حلفی ضروری قراردےدیا،عدالت کاالیکشن کمیشن کوایک گھنٹےمیں بیان حلفی کامتن جمع کرانےکاحکم،تمام امیدوار تین یوم میں بیان حلفی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔کاغذات نامزدگی سےمتعلق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ امیدواران بیان حلفی کے ساتھ اضافی معلومات کمیشن کو فراہم کریں جب کہ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی بیان حلفی کا متن ایک گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت فارم بنایا گیا تھا، پاکستان کے عوام کو انتخابات لڑنے والے کے بارے میں جانے کا حق ہے اور الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے وہ مناسب معلومات طلب کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ