27 مئی، 2018، 2:22 AM

اٹلی کے نئے وزیراعظم کی سادگی کے ساتھ صدر سے ملاقات

اٹلی کے نئے وزیراعظم کی سادگی کے ساتھ صدر سے ملاقات

اٹلی کے نئے وزیراعظم ٹیکسی کے ذریعہ سادگی کے ساتھ صدر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے نئے وزیراعظم ٹیکسی کے ذریعہ  سادگی کے ساتھ  صدر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق حال میں ہی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے اطالوی وزیراعظم گوسیپی کونت نے اپنی پہلی سرکاری مصروفیات کا آغاز صدر سے ملاقات کے ذریعہ کیا۔ سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم نے عوامی انداز اپناتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے ٹیکسی میں سفر کیا اور صدر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، وزیراعظم بغیر کسی قافلے یا سکیورٹی کے ٹیکسی میں سوار تھے اور انہوں نےعام آدمی کی طرح ٹیکسی کا کرایہ بھی دیا۔

اطالوی وزیراعظم کے اس عمل نے عوام کے دلوں کو جیت لیا اور انہوں نے نئے وزیراعظم کی اس سادگی کو بھی سراہا ہے۔

News ID 1880993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha