19 مئی، 2018، 12:11 AM

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری

ہوائی میں 4 مئی کو پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہوائی میں 4 مئی کو پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جب کہ لاوے کے ساتھ ساتھ اب زہریلی گیس کا اخراج بھی شروع ہوگیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ آتش فشاں سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔لاوے کی زد میں آنے والے رہائشی علاقوں کو پہلے ہی خالی کرایا جاچکا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا سامنا ہے۔ کئی افراد نے اپنے گھر چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومت نے زبردستی گھر خالی کروالیے تھے جس کے باعث لاوے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1880805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha