27 ستمبر، 2017، 11:27 AM

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں انتظامیہ کی جانب سے آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری کئے جانے کے بعد 75 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں انتظامیہ کی جانب سے آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری کئے جانے کے بعد 75 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  300 سے زائد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں مونٹ آگونگ  نامی آتش فشاں کا کسی بھی وقت لاوا اگلنے کا امکان ہے۔ حکام نے قریبی علاقے کے رہنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلع کیا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔ انخلا کے بعد علاقہ مکین 300 سے زائد عارضی پناگاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں 300 سے زائد مقامات پر زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔مونٹ آگونگ  انڈونیشیا کے 130 متحرک آتش فشاں میں سے ایک ہے، 1963 میں اس کے پھٹنے سے 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1875559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha