1 اکتوبر، 2014، 10:16 PM

جاپان

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

مہر نیوز/1 اکتوبر/ 2014 ء :جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 200 کلو میٹر دور واقع پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے نکلنے والے لاوے کو 4 روز گزر گئے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور آج ملنے والی 11 لاشوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی جبکہ مزید افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے، ماہرین کے مطابق جاپان میں گذشتہ 90 سال میں آتش فشاں کے پھٹنےکا سب سے ہلاکت خیز واقعہ ہے۔

میڈیا کے مطابق ایک ہزار فوجی، پولیس اہلکاراور فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ 27ستمبر کے روزاچانک ماؤنٹ اونتا نے لاوا اگلنا شروع کردیا تھا جب کہ پہاڑ سے اب بھی بڑی مقدار میں لاوا اور راکھ نکل رہی ہے، جس کی وجہ سے پہاڑ کے اطراف کے علاقے میں ہر چیز پر راکھ کی 6 انچ موٹی تہہ جمی ہوئی ہے۔

News ID 1841626

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha