26 اپریل، 2018، 10:55 PM

یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے والے آج خود نااہل ہوگئے

یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے والے آج خود نااہل ہوگئے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو افتخار چوہدری کی عدالت سے نااہل کروانے والے آج خود نااہل ہوگئے ہیں۔ نواز شریف میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو افتخار چوہدری کی عدالت سے نااہل کروانے والے آج خود نااہل ہوگئے ہیں۔ نواز شریف میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نون لیگ میثاق جمہوریت سے منہ موڑنے کا خمیازہ بھگت رہی ہے ، اگر نون  لیگ میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھتی تو آج اس طرح رسوا نہ ہوتی۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف نے میثاق جمہوریت کو بزنس ڈیل جتنی اہمیت بھی نہ دی۔ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مفادات کی سیاست کر کے جمہوری اداروں کو کمزور کیا ، پیپلز پارٹی نواز شریف کو پارلیمنٹ کا راستہ دکھاتی رہی اور وہ عدالتوں کی طرف بھاگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمہوریت کو پھر کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، یہ تاجر پھر ڈیل کر کے باہر چلے جائیں گے ، لیکن ان کی غلطیوں کاخمیازہ ملک و قوم کو بھگتنا پڑے گا ۔

News ID 1880315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha