23 اپریل، 2018، 7:02 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی  علاقہ نجران میں  فوجی ٹھکانےکو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے سرحدی علاقے نجران پر داغے گئے میزائل کو فضاء میں ہی ناکارہ بنادیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمنی وعام کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے سعودی عرب نے تین سال قبل جن مقاصد کے حصول کے لئے یمن پر جنگ مسلط کی تھی وہ ان مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

News Code 1880239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha