یمنی فورسز کا نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے کرائے کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے کرائے کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر المیادین کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ عباسیہ پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگی طیارون کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1872585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha