مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجویں کے ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی میزائل یونٹ نے صوبہ تعز کے علاقہ الصلو میں واقع العین فوجی کمپ پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر صوبہ حج میں بھی سعودی عرب سے منسلک 7 فوجی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کی گذشتہ 2 سال سے یمن کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزآر سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ