مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسط مدتی انتخابات سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ پریشان ہیں۔ ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کی وجہ سے ریپبلیکن پارٹی کو انتخابات میں شکست ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ جنگ میں ناکامی کے الزام دوسروں کے سر پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایک مغربی سیاسی تجزیہ کار نے ایران کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کے بھاری اخراجات اور ان کے سیاسی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ کو عہدے سے برطرف کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اپنے وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ کو عہدے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
تجزیہ کار کے خیال میں اس ممکنہ اقدام کا بنیادی مقصد ایران کے خلاف غیر مقبول اور مہنگی جنگ کے نتائج کی ذمہ داری وزیر جنگ پر ڈالنا اور امریکی عوام کے سامنے ٹرمپ کو ایک ایسے صدر کے طور پر پیش کرنا ہے جو جنگوں سے گریز کا خواہاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس ممکنہ حکمت عملی کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے سیاسی اور معاشی اثرات سے خود کو الگ رکھنے اور اپنی عوامی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کو محدود کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ