افغانستان میں داعش سے منسلک فرانسیسی دہشت گرد خاتون گرفتار

افغانستان میں داعش کی حمایت میں لڑنے والی فرانسیسی دہشت گرد خاتون کو5 داعش دہشت گردوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کی حمایت میں لڑنے والی  فرانسیسی  دہشت گرد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افغان حکام کےمطابق فرانسیسی خاتون سمیت داعش کے5 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گيا ہے۔ افغان حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کو افغانستان کے شمالی صوبے جاؤزجان میں 2 روز قبل فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں ہے کہا کہ ضلع دارزاب میں افغان اسپیشل فورسز اور این ڈی ایس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فرانسیسی خاتون کے ساتھ داعش کے 5  دہشت گردوں کوبھی گرفتار کیا گیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے بھی فرانسیسی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہاکہ اس کارروائی میں 6  دہشت گرد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔

News Code 1879585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =