پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 2 سہولتکار وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہو میں رائیونڈ دھماکے کے 2 سہولت کار وہابی دہشت گردوں کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہو میں  رائیونڈ دھماکے کے 2  سہولت کار وہابی دہشت گردوں  کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ رائے ونڈ لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیشی اداروں نے اہم پیش رفت کی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار کو اس کے ساتھی سمیت اندرون شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس افسران اور جوان تھےِ۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کیط رف سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا رکنے کے سلسلے میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1879385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =