لاہورسیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء ہلاک

خبر آئی ڈی: 4232693 -
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 16 =