10 فروری، 2018، 12:02 PM

جموں میں علیحدگی پسندوں کا فوجی چھاؤنی پر حملہ/ 2 فوجی اہلکار ہلاک

جموں میں علیحدگی پسندوں کا فوجی چھاؤنی پر حملہ/ 2 فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقہ جموں میں سجواں میں ہندوستانی فوجی چھاؤنی پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیرکے علاقہ جموں میں سجواں میں ہندوستانی  فوجی چھاؤنی پر علیحدگی پسندوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم  ہندوستانی فوجی چھاؤنی " سجوان " پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جو چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔ علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

News ID 1878627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha