مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ہندوستانی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے زیریں مندا میں علیحدگی پسندوں نے سری نگر جموں شاہراہ سے گزرنے والے ہندوستانی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوگئے۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔حملے کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سری نگر جموں شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب بھارتی آرمی چیف جنرل پبن راوت اور دیگر اعلیٰ کمانڈرز کشمیر کے دورے پر ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ہندوستانی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1872942
آپ کا تبصرہ