9 فروری، 2018، 11:23 AM

ایران اور ترکی کے صدور کی تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

ایران اور ترکی کے صدور کی تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ترک صدر اردوغان نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ترکی ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ترک صدر کی طرف سے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی اپنی قومی کرنسی کے ذریعہ باہمی تجارت میں اہم اور فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں باہمی تجارتی معاملات میں قومی کرنسی سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ترکی کے صدر اردوغان نے بھی باہمی تجارتی معاملات میں قومی کرنسی سے استفادہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے تجارتی معاملات کو فروغ ملےگا۔

دونوں رہنماؤں نے استنبول میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے سوچی اجلاس کو کامیاب قراردیا اور ایرانی صدر کو استنبول میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں دعوت دی ۔ استنبول اجلاس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور شرکت کریں گے اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1878604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha