مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام ميں مداخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
صدر حسن روحانی نے شامی عوام کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن بہت ضروری ہے اور ایران اس سلسلے میں اپنی اخلاقی، انسانی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ روس، ایران اور ترکی ملکر شام میں قیام امن کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں آستانہ اجلاس میں کامیابی بھی نصیب ہوئی ۔
صدر حسن روحانی نے شام کی تعمیر نو کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اس سلسلے میں بھی اپنا اہم کردار ایفا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
صدر حسن روحانی نے ترکی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شام میں قیام امن ،علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ