مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور حسن روحانی اور رجب طیب اردوغان نے استنبول میں باہمی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ہوئی۔ صدر حسن روحانی نے ترکی اور ایران کو اہم برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہمیشہ ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
ترکی کے صدر اردوغان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کا خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ہے اور دونوں ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ساتھ خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ