16 اگست، 2018، 7:54 PM

تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم

تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفون پر گفتگو ميں ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر  سے ٹیلیفون پر گفتگو ميں ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے اسد قیصر کو پاکستانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور  پاکستان دو اہم ہمسایہ ، مسلمان  اور مؤثر ممالک ہیں جو باہمی تعاون سے خطے میں پائدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسد قیصر نے بھی ایران کو خطے کا اہم اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔ اسد قیصر نے مبارکباد پیش کرنے پر ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1883128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha