25 جنوری، 2018، 5:20 PM

امریکہ اور سعودی عرب نے داعش کو ہتھیار فراہم کئے/ایران نے عراقی اور شامی عوام کی مدد کی

امریکہ اور سعودی عرب نے داعش کو ہتھیار فراہم کئے/ایران نے عراقی اور شامی عوام کی مدد کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے آشکارا طور پر داعش دہشت گردوں کو تربیت دی اور ہتھیار فراہم کئے جبکہ ایران نے عراق اور شام کے عوام کی مشکل وقت میں مدد کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے آشکارا طور پر داعش دہشت گردوں کو تربیت دی اور ہتھیار فراہم کئےجبکہ ایران نے عراق اور شام کے عوام کی مشکل وقت میں مدد کی ۔۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈاؤس میں امریکہ اور سعودی عرب جتنا بھی پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں کریں لیکن وہ حقائق کو نہیں چھپا سکتے ۔ دنیا جانتی ہے کہ داعش دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل تھی ۔ لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کو شکست ہورہی ہے تو انھوں نے کروٹ بدل لی۔ ظریف نے کہا کہ یہ بات دنیا جانتی ہے کہ:

1 :  داعش کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کی مدد ایران نے کی۔

2 : امریکہ اور سعودی عرب نے داعش کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کئے۔

News ID 1878289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha