مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی نماز جمعہ کے خطیب نے داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکی اتحاد کو مکر و فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جھوٹا ہے اور اس کی پالیسیاں مکر و فریب پر مبنی ہیں امریکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے کے بہانے سے دہشت گردوں کو عراق اور شام میں مدد فراہم کررہا ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ امریکی اتحاد میں شامل کئی عرب ممالک آج بھی داعش کی آشکارا اور درپردہ حمایت کررہے ہیں اور امریکہ نے انہی عرب ملکوں کے ساتھ ملکر داعش کوجنم دیا تھا اور آج امریکہ کی داعش کے خلاف کارروائی در حقیقت شام اور عراق کو کمزور کرنے کی پالیسی پر مبنی ہے امریکہ داعش کو بہانہ بنا کر عراق اور شام کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
آیت اللہ جنتی نے کہا کہ داعش کو امریکہ اور اسرائیل اور سعودی عرب ہتھیار فراہم کررہے ہیں، داعش کے پاس اتنی بڑي مالی مدد اور اور پیشرفتہ ہتھیار کہاں سے آرہے ہیں؟ شامی اور عراقی کی حکومتوں کے خلاف ،داعش دہشت گرد تنظیم اتنی طاقتور کیسے بن گئی ؟ داعش کو آج بھی امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور داعش کو امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائيل نے ملکر جنم دیا ہے اور دنیا میں تمام دہشت گرد تنظیموں کا اصلی محور امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل ہیں۔ اگر یہ ممالک دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں تو دنیا سے خود بخزد دہشت گردی کا خآتمہ ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ