مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ کے مشیر برائے قبائلی امور مھیار نور علی نے کہا ہے کہ ملک کے شہروں میں مقیم افراد کی طرح دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں بسنے والوں کو بھی انتخابی عمل میں شریک کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بنائے گئے 58 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 ہزار 118 اسٹیشنز دیہاتوں اور قبائلی علاقوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ گذشتہ رات کو ہی الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے تمام دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں بیلٹ بکسز پہنچادیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ