28 جون، 2024، 8:31 AM

انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے، رہبر معظم انقلاب

انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے، رہبر معظم انقلاب

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صبح ٹھیک 8 بجے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ اسلامی جمہوری ایران کی ضرورت ہے۔ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

رہبر معظم نے کہا کہ ہماری نصیحت یہ ہے کہ عوام ووٹنگ میں حصہ لینے کو سنجیدہ لیں اور انتخابات میں شرکت کریں۔ اس نظام میں عوام کی شرکت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور دنیا میں اسلامی جمہوری ایران کی عزت اور آبرو عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ کا نام یعنی جمہوریہ اس بات کی حکایت کرتا ہے کہ اس نظام کی بنیاد میں عوام کی شراکت کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس بنا پر اسلامی جمہوریہ کی بقا اور اس کا استحکام، اس کی طاقت اور دنیا میں اس کی عزت سب کچھ عوام کی شراکت پر منحصر ہے۔ اسی لئے ہم سفارش کرتے ہيں کہ عوام، ووٹ ڈالنے کو، اس اہم سیاسی امتحان میں شرکت کو سنجیدگی سے لیں۔

رہبر انقلاب نے زور دیا: یہ جو آپ کہتے ہیں کہ کچھ لوگ تذبذب میں ہيں، تو مجھے تو تذبذب  کی کوئی وجہ نظر نہيں آتی۔ یہ ایک آسان کام ہے جس کے نتائج اہم ہیں ۔ کیونکہ انسان کسی ایسے کام کو انجام دینے میں کہ جس میں کوئی زحمت نہ ہو، سرمایہ نہ لگانا ہو، وقت برباد نہ ہو، دباؤ نہ ہو، لیکن اس کے فائدے بہت ہوں ، کیوں تذبذب کرے گا؟ تذبذب میں نہ رہيں۔ خاص طور پر اس بات کی وجہ سے بھی جس کا میں نے ذکر کیا اور وہ یہ کہ اسلامی جمہوریہ کا قیام عوامی شراکت سے ہے اور اسلامی جمہوریہ کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی شراکت اور موجودگی ایک ضروری اور لازم چیز ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کے لئے بہترین مستقبل کا تعین کرے اور سب سے زيادہ فائدہ مند شخص کا انتخاب ہو  اور آنے والے برس اچھے اور مرضی کے مطابق ہوں اور عوام اپنے انتخاب سے خوش رہیں۔

News ID 1925026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • D IR 00:34 - 2024/06/29
      0 0
      ,ns