28 جون، 2024، 7:53 AM

ایرانی صدارتی انتخابات، بیرون ملک ووٹنگ شروع، نیوزی لینڈ میں پہلا ووٹ ڈالا گیا

ایرانی صدارتی انتخابات، بیرون ملک ووٹنگ شروع، نیوزی لینڈ میں پہلا ووٹ ڈالا گیا

ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پہلا ووٹ ڈالا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کے لئے مختلف ممالک میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع کیا گیا۔

دارالحکومت ویلنگٹن میں ایرانی سفارت خانے میں پولنگ اسٹیشن لگایا گیا ہے۔ 

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا نظر آہاری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا وقت ایران سے 8 گھنٹے آگے ہے لہذا سب سے پہلا ووٹ یہاں کاسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابات ایران کے لئے ترقی اور دنیا میں سربلندی کا باعث بنیں گے۔

News ID 1925021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha