مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی شہر بنغازی میں 2 کار بم دھماکوں میں فوجی حکام سمیت 33 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بن غازی کے مرکزی علاقے سلمانی میں واقع مسجد بیعت رضوان کے سامنے عین اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز کی ادائیگی کے لئے آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کے مقام پر امدادی کارکنوں اور سکیورٹی فورسز پہنچی ہی تھیں کہ وہاں کھڑی ایک گاڑی میں دھماکہ ہوگیا۔ یہ دھماکہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدید اور خطرناک تھا۔ جس کی زد میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور ریسکیو رضاکار آئے۔سرکاری حکام نے دھماکوں میں 33 افراد کے ہلاک جب کہ 70 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
آپ کا تبصرہ