مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے ایک عمارت گر گئی، جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکہ دہشت گردی کاواقعہ نہیں ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث جو عمارت گری ہے اس کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔
بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878081
آپ کا تبصرہ