مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الریاض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الشمری نے کہا ہے کہ بغداد حکومت نے بصرہ میں سعودی عرب کا قونصلخانہ کھولنے سے موافقت کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عراق میں سعودی عرب کا یہ دوسرا قونصلخانہ ہوگا۔ سعودیہ کا پہلا قونصلخانہ عراق کے شہر اربیل میں ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ عراقی حکومت نے بصرہ میں سعودی عرب کے قونضلخانہ کھولنے سے موافقت کردی ہے ۔ سعودی عرب عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
عراق میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا ہے کہ بغداد حکومت نے بصرہ میں سعودی عرب کا قونصلخانہ کھولنے سے موافقت کی ہے ۔
News ID 1877973
آپ کا تبصرہ