2 جنوری، 2018، 4:46 PM

ہانگ کانگ میں چین کے خلاف مظاہرہ

ہانگ کانگ میں چین کے خلاف مظاہرہ

ہانگ کانگ میں درجنوں افراد نے چینی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں درجنوں افراد نے چینی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔  چند روز قبل بیجنگ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ شہر کے ریلوے اسٹیشنوں کے کچھ حصوں پر چینی قانون لاگو ہو گا۔ نیم خودمختار ہانگ کانگ بیجنگ اور برطانیہ کے درمیان " ایک ملک دو نظام " کے معاہدے کے بعد سن 1997ء میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ میں اظہار رائے اور عدلیہ چینی قانون کے تابع نہیں ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں مختلف چینی اقدامات کے بعد ہانگ ہانگ میں تاثر پایا جاتا ہے کہ شہر کی نیم خودمختار حیثیت خطرے میں ہے۔

News Code 1877766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha