7 دسمبر، 2017، 11:41 PM

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جب کہ صہیونی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے  کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جب کہ صہیونی  فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے  درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام پر فلسطینیوں کا سخت ردعمل آنے پراسرائیلی حکومت نے غربِ اردن اور غزہ کے اطراف سیکڑوں اہلکار تعینات کردیے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت ملک بھر میں فلسطینیوں نے ہڑتال کررکھی ہے جب کہ ہزاروں افراد احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں برسائیں  جس کے نتیجے میں کم ازکم 20افراد زخمی ہوگئے،غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین اور صیہونی فوج کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں، شدید کشیدگی والے علاقوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گھیرے میں لے کرغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ادھر فلسطینی طبی اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکی اقدام کے جواب میں انتقاضہ کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے  جسے روکنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کی اضافی نفری کو غزہ طلب کرلیا گیا ہے۔اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے تباہی کا ایک نیاباب کھول دیا ہے، انہوں نے عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں اور اپنے ہاں متعین امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیں۔

News ID 1877198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha