مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے علمائے اسلام کے درمیان باہمی ملاقاتوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی اور ثقافتی جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا۔
شام کے مفتی اعظم نے شام میں داعش کی شکست کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں انھیں امریکہ اور بعض علاقائی ممالک کی سرپرستی حاصل ہے ۔ داعش کے خلاف فوجی اور ثقافتی جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا۔ شیخ بدرالدین حسون نے کہا کہ ایران عالم اسلام میں امن و صلح اور اتحاد کا خواہاں ہے جبکہ بعض علاقائی عرب حکمراں امریکہ کی پیروی میں عالم اسلام میں تفرقہ اور اختلاف ڈالنے کی سازش میں ملوث ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب حکمرانوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں اور امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں اور مسلمانوں کا اعتماد اب امریکہ نواز عرب حکمرانوں سے اٹھ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ