مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں وہابی الشباب دہشت گردوں کے حملے میں 24 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے ایک حملے میں صومالی فوج اور افریقی یونین کے امن مشن کے 24 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ الشباب دہشت گردوں نے افریقی یونین اور صومالی فوجیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔افریقی یونین کے صومالیہ میں تعینات مشن سے وابستہ فوجیوں کے ایک قافلے کو اتوار کی صبح دارالحکومت موغادیشو سے 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق اس واقعے میں صومالی فوج کا ایک جب کہ افریقی یونین کے 23 فوجی ہلاک ہو گئے۔
صومالیہ میں وہابی الشباب دہشت گردوں کے حملے میں 24 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1874263
آپ کا تبصرہ