29 جولائی، 2017، 7:16 PM

یمنی فورسز کا المخاء کے ساحل پر اماراتی کشتی پرحملہ

یمنی فورسز کا المخاء  کے ساحل پر اماراتی کشتی پرحملہ

عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔ امارات بھی  یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے اتحاد میں شامل ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے جس میں سعودی عرب اب تک اپنے اصلی اہدف تک نہیں پہنچ سکا لیکن اس نے یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ سعودی عرب کے وحشیانہ اور  مجرمانہ ہوائي حملوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد یمنی شہر شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

News ID 1874204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha