12 جولائی، 2017، 11:27 PM

سعودی عرب میں گھر میں آگ لگنے سے 11 غیر ملکی مزدور ہلاک

سعودی عرب میں گھر میں آگ لگنے سے 11 غیر ملکی مزدور  ہلاک

سعودی عرب کے صوبہ نجران میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ سعودی صوبے نجران میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر میں موجود 11 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبے کے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ گھر میں وینٹی لیشن کا کوئی انتظام نہیں اور ایک بھی کھڑکی موجود نہیں تھی جس سے دھواں باہر نکلتا۔سول ڈیفنس کے مطابق اس گھر میں رہنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے جو محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تبوک کے علاقے میں بھی 10 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر محیط کھیت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

News ID 1873822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha