6 جولائی، 2017، 1:09 PM

ونزوئلا میں حکومت کے حامیوں کا قومی اسمبلی پر حملہ

ونزوئلا میں حکومت کے حامیوں کا قومی اسمبلی پر حملہ

ونزوئلا کے دارالحکومت کراکاس میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامیوں نے حملہ کرکے حزبِ اختلاف کے متعدد ارکان کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے دارالحکومت کراکاس میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامیوں نے حملہ کرکے حزبِ اختلاف کے متعدد ارکان کو زخمی کردیا ہے۔ ونزوئلا میں گزشتہ ماہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی جاری ہے اور اپوزیشن کارکنان نے دارالحکومت کراکاس کی سڑکوں کو میدان جنگ بنا رکھا تھا۔ تاہم حکومت کے حامیوں نے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر انہیں جواب دیا اور گزشتہ روز کراکاس میں قومی اسمبلی کے جاری اجلاس پر حملہ کرکے اپوزیشن اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث کئی اپوزیشن ارکان لہولہان ہو گئے۔ 5  جولائی کو ونزوئلا کے یومِ آزادی کے موقعے پر کراکاس میں واقع قومی اسمبلی میں تقریب جاری تھی جس میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی جس پر حکومتی حامیوں نے دھاوا بول دیا۔ اس حملے میں ونزوئلا  اسمبلی کے 7 ملازمین اور حزبِ اختلاف کے 5 اراکین شدید زخمی ہوگئے۔اسمبلی عمارت میں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور پتھروں، پائپوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے جنہوں نے اپوزیشن اراکین کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ مچائی۔ مشتعل حملہ آوروں نے عمارت کے اندرونی حصوں کو آگ لگا دی جبکہ سکیورٹی اہلکار کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

News ID 1873676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha