مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق موغادیشو میں وابری ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس اسٹیشن دارالحکومت کی مصروف شاہراہ کے نزدیک واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق حملے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت سمیت اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873384
آپ کا تبصرہ