مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے یکم جون سے اب تک جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران داعش نے مغربی موصل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 شہریوں کو پکڑ کر قتل کر دیا۔انہوں نے بتایاکہ مغربی موصل کی الشفا کالونی اور اس کی سڑکوں پر لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے مردو خواتین اور بچوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ ان میں 163 شہریوں کی لاشیں بھی ہیں جنہیں داعش نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے یکم جون سے اب تک جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
News ID 1873020
آپ کا تبصرہ