19 مئی، 2017، 10:32 PM

بحرینی علماء کا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مکمل حمایت کا اعلان

بحرینی علماء کا  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مکمل حمایت کا اعلان

بحرین کے علماء نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر ایک بیان صادر کیا ہے جس میں بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرینی عدالت کے ہر قسم کےظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے پر شرعی حکم اور فتوی پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر ایک بیان صادر کیا ہے جس میں بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرینی عدالت کے ہر قسم کےظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے پر شرعی حکم اور فتوی پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ بحرین کے علماء نے اپنے بیان میں بحرینی عوام سے کہا ہے کہ کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور ان کے دفاع کے سلسلے میں بحرین کی سڑکوں پر نکل آئیں اور شیخ عیسی قاسم کے بارے میں بحرینی اور سعودی حکومتوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہوجائیں اور اس سلسلے میں علماء کے شرعی حکم اور فتوے پر عمل کرنے کے لئے آمادہ رہیں۔ اور اپنے رہبر کی عزت و جان کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار رہیں۔ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کرکے ان پر جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے جس کے بعد الدراز علاقہ میں بحرینی عوام اپنے محبوب قائد کا دفاع کرنے کے لئے کفن پہن کر سڑکوں پر موجود ہیں ذرائع کے مطابق بحرینی عدالت نے 21 مئی کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف فیصلہ سنانے کا اعلان کررکھا ہے۔

News ID 1872609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha