2 مئی، 2017، 7:34 PM

طارق فاطمی نے ڈان لیکس معاملے میں تمام الزامات کو مسترد کردیا

طارق فاطمی نے ڈان لیکس معاملے میں تمام الزامات کو مسترد کردیا

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس میں  اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا ہے، وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ 50 سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لئے الزامات تکلیف دہ ہیں تاہم  ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں جب کہ پاکستان اور سفارت کاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دی تھی جس کے تحت طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف بھی ای ڈی رولز 1973 کے تحت کارروائی کی منظوری دی تھی لیکن پاکستانی فوج نے تحقیقاتی رپورٹ پر عمل کو ناقص قراردیدیا تھا۔

News ID 1872211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha