مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ہر ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، کیونکہ عوام اب آرام سے نہیں بیٹھ سکتی۔شریف خاندان کے خلاف دائر حالیہ ریفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے بھرپور تحریک چلائیں گے تاکہ جو الزامات ریفرنس میں لگائے گئے ہیں ان کی تحقیقات ہوسکے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پیپلز پارٹی نے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سردار لطیف کھوسہ، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے دائر 75 صفحات کے اس ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن لڑتے وقت وزیراعظم نواز شریف ساڑھے 6 ارب روپے کے ڈیفالٹر تھے جبکہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ہر ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
News ID 1865098
آپ کا تبصرہ