1 مئی، 2017، 4:05 PM

جرمن چانسلر کا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

جرمن چانسلر کا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنی بربریت اور جارحیت کو فوری طور پر بند اور یمن پر ہوائی حملوں کو متوقف کردے۔

مہر خبررساں نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنی بربریت اور جارحیت کو فوری طور پر بند اور یمن پر ہوائی حملوں کو متوقف کردے۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب گذشتہ 2 سال سے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اس دوران سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔

News ID 1872187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha