مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل الثانی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سعودی عرب کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورے پر ترکی کے بعد جرمنی پہنچے جہاں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں قطر کو گزشتہ 100 دن سے محاصرے کا سامنا ہے جب کہ ہم متعدد بار مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ ادھر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ جرمنی اس تنازع کا حصہ نہیں مگر ہمیں فکر لاحق تھی کی 100 دن گزرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ اب تک حل کیوں نہ ہو سکا اس لیے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی بات کی تاکہ اس تنازع کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی نائب ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق عرب حکمراں مغربی ممالک کے آشکرا ایجنٹ ہیں اور وہ اسلامی ماملک کا سرمایہ مغربی ممالک کے قدموں میں لٹا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے رواں برس جون میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے تھے۔
امیر قطر کی جرمن چانسلر سے ملاقات/ مذاکرات کے ذریعہ سعودی بحران کو ختم کرنے پر تاکید
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
News ID 1875295
آپ کا تبصرہ