مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ہندو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم ویشوا ہندو پریشد کے رکن پرون توگاڑیا نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے پاکستان پر بم برسا دے۔ اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم ویشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی ) کے کارکن پرون توگادیا نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو بحفاظت رہا کرانے کیلئے پاکستان پر بم برسا دینا چاہیے جبکہ کشمیر میں ظلم و ستم روکنے کیلئے کشمیری انتہا پسندوں پر " کارپٹ بم " سے حملہ کر نا چاہیے ۔جمشید پور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرون نے افغانستان میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے نان نیوکلیئر بم چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ٹرمپ کی اس سوچ سے سبق سیکھنا چاہیے ، ٹرمپ نے ثابت کیا کہ اس کے لیے امریکہ سب سے پہلے ہے، افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر بم برسا دیا جو واشنگٹن سے ایک ہزار کلومیٹر دور ہے۔ ہندوستانی حکومت کو بھی اسی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر(جو نئی دہلی سے 800کلو میٹر دور ہے) بم گرانے میں پہل کرنی چاہیے تاکہ بھارتی سپاہی کی بحفاظت رہائی ممکن ہو سکے “۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کی بر سر اقتدار جماعت بی جے پی خود بھی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم ہے جو دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی نگراں تنظیم ہے۔
ہندوستان کی ہندو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم ویشوا ہندو پریشد کے رکن پرون توگاڑیا نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کو چھڑانے کیلئے پاکستان پر بم برسا دے۔
News ID 1871826
آپ کا تبصرہ