مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کا بھر پور استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے احاطے میں پی ٹی آئی کے مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کی ہاتھا پائی ہوگئی۔ارکان نے ناشائستہ زبان استعمال کی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں۔ قائدحزب اختلاف نے اسپیکر سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
یہ گرما گرمی قومی اسمبلی میں مراد سعید کی جذباتی تقریر اور پھر جاوید لطیف کے عمران خان سے متعلق سخت جملوں کے بعد شروع ہوئی ، دونوں باہر آکر بھی الجھ پڑے اور ایکدوسرے پر مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
پاکستانی پارلیمنٹ کی لابی میں مسلم نو لیگ نون اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان لڑائی
پاکستانی پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کا بھر پور استعمال کیا۔
News ID 1870966
آپ کا تبصرہ